ضیا آفریدی نے پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی

15 مارچ 2018

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کردی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواءپاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے جمع کرائی ہے۔تحریک التواءمیں اسمبلی اجلاس کی معمول کی کارروائی روک کراس اہم مسئلے پر بحث کی اجازت مانگی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ملک بھر میں جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اس کی اپنی ہی پارٹی کے بڑے اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں مختلف قسم کے اربوں روپے کے کرپشن کے کیسز کی انکوائریاں شروع ہیں اور پرویز خٹک اربوں روپوں کے کرپشن میں ملوث ہیں لہٰذا عمران نیازی اپنے پارٹی کے وزیراعلیٰ کے خلاف جاری انکوائری پر ان سے استعفیٰ لے لیں تاکہ وزیراعلیٰ اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرسکے، تحریک التواءمیں مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے کی بجائے اپنے وزیراعلیٰ کو نیب کے حوالے کیا جائے۔
تحریک التواء