حیدرآباد میں تیز بارش نشیبی علاقے زیر آب‘ بجلی معطل
حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد میں بدھ کی شام تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شام کے وقت شروع ہونے والی بارش کے بعد شہر بھر میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ٹھنڈی سڑک‘ آٹو بھان روڈ سمیت تمام اہم راستوں سمیت سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو رات گئے تک بحال نہیں ہوسکی تھی۔
حیدرآباد/ بارش