محکمہ ایکسائز کو600 آسامیوں پر2 لاکھ درخواستیں موصول
کراچی (سالک مجید) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کو600 آسامیوں پر2 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں لیکن اعلیٰ حکام نے فی الحال بھرتیوں کا عمل موخر کرا دیا ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ15- تک300 خالی اور300 نئی آسامیوں کے لئے اشتہار دیئے گئے تھے جن پر صوبے بھر کے2 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے درخواستیں بھیجی ہیں صوبائی حکومت کے پاس اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی جانچ اور اسکروٹنی کا میکنز موجود نہیں ہے۔ محکمہ ایکسائز نے اونچے گریڈز کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور انسپکٹرز کی بھرتی کیلئے یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا لیکن اعلیٰ حکام نے فی الحال بھرتیوں کا عمل ہی موخر کرا دیا ہے۔ صوبائی محکمہ ایکسائز میں اس وقت5 ہزار سے زائد ملازمین میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نارکوٹکس کے حوالے سے ایک ڈائریکٹر جنرل سمیت50 انسپکٹرز سمیت300 سے زائد نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں جبکہ پہلے سے موجود آسامیوں میں بھی300 کے لگ بھگ آسامیاں خالی پڑی ہیں کم نفری ہونے کے باوجود محکمہ ایکسائز کئی برس سے ایسے تمام بجٹ اہداف حاصل کرتا آ رہا ہے اور اس کی وصولی میں ہر سال اربوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
ایکسائز/ آسامیاں