حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم کیگ (ن ) کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ملاقات کے حوالے سے میڈیا قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان احترام کا رشتہ ہے دونوں ایک دوسرے کے قابل اعتماد اتحادی ہیں۔