پاکستان کو او آئی سی کے تین ذیلی اداروں کا رکن منتخب کرلیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے تین ذیلی اداروں کا رکن چن لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں 13سے15مارچ تک منعقد ہونے والے اسلامک کمیشن فار اکنامک، کلچرو سوشل افیئرز کے اکتالیسویںاجلاس کے دوران پاکستان کو اسلامک سنٹر فار دی ڈویلپمنٹ آف ٹریڈ، ہیڈکوارٹرز کاسابلانکا، اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ہیڈکوارٹرز ڈھاکہ اور ریسرچ سنٹر فار اسلامک ہسٹری، آرٹ اینڈ کلچر ہیڈکوارٹرز استنبول کا رکن چنا گیا ۔ پاکستان کا یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کس قدر او آئی سی کے ساتھ روابط رکھتا ہے اور مسلم ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑہانے کے لئے پرعزم ہے۔اس سے پاکستان پر او آئی سی کے رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار بھی ہوتا ہے۔