وزیر مملکت رانا افضل سے آئی ایم ایف کی نئی نمائندہ کی ملاقات

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نئی نمائندہ ماریہ ٹریسا ڈیبن نے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل سے ملاقات کی۔ رانا محمد افضل خان نے آئی ایم ایف کی نمائندہ کا خیرمقدم کیا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری قابل تعریف ہے۔ ملاقات میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے مشترکہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔