سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے روسی قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکر ٹری کی ملاقات

15 مارچ 2018

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری میخائیل پوپوف نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔ طرفین نے دفاعی و سلامتی سے متعلق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،اس تناظر میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ خارجہ سیکرٹری نے پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے انسداد کے لئے جاری کوششوںکے بارے میں بتایا ۔ روسی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور خطہ میں استحکام و سلامتی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت تسلیم کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...