کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے، مصطفی کمال
کراچی(نیوز رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر تمہار ا نظریہ سچا ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت سچے نظریہ کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہماری بات اور نظریہ عوام کے دلوں میں گھر کررہاہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سچے نظریہ پر چلتے ہوئے پورے پاکستان سے لوگ تمہارے پیچھے آئیں گے، عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل، مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر کریں گے، ہمیں زبان قومیت اور مذہب کو شناخت بنا کر نہیں بلکہ تعمیروترقی پاکستانیت کو اپنی شناخت بناکر عوام کی خدمت کرنا ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی تھی اور آئندہ بھی کریں گےا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ایس پی بین المذاہب فورم کے تحت عیسیٰ نگری میں منعقد پروگرام کے شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میگا سٹی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیاہے۔اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے،70ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، اسپتالوں میں دوا نہیں،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے پارکوں کی حالت خستہ حال ہے یہ کوئی گاو¿ں گوٹھ نہیں ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ہم وہ مسائل اپنی آنے والی نسلوں کو دیکر نہیں جانا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بچوں کی قسمت بدلے گی اور کراچی دوبارہ پرامن اور روشنی کا شہر بنے گا ۔انہوں کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے اگر کراچی کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں انسانیت پریشان ہو گی وہاں وہاں پی ایس پی کھڑی ہو گی کیونکہ ہم نے انسانیت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔
مصطفی کمال