مسلم لیگ ن کی تنظیم نو‘بلوچستان‘سندھ کے صدورتبدیل کئے جانے کی افواہیں

15 مارچ 2018

لاہور(فرخ سعید خواجہ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مسلم لیگ (ن) کا مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو کریں گے اور بلوچستان، سندھ کے صدور تبدیل کردیں گے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جارہا ، مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شہباز شریف نہ صرف موجودہ تمام عہدیداروں کو برقرار رکھیں گے بلکہ اُن کو ایک ٹیم کی طرح اُن کو ساتھ لے کر چلیں گے البتہ وہ نہ صرف چودھری نثار علی خان کو اپنے ساتھ چلائیں گے بلکہ صوبہ سندھ کی قد آور سیاسی شخصیت سید غوث علی شاہ کو منا کر ساتھ چلانے کی بھی کوشش کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ نومنتخب صدر میاں شہباز شریف جلد پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور اس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اقدامات پر غو رکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء کے لئے چار حرفی پارٹی منشور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا اعلان کردیا ، مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم اس منشور کو لے کر چلائی جائے گی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...