نقیب قتل کیس، مفرور راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست کردی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی کے علاقے میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی مفرورملزم معطل ایس ایس پی ملیر رائوانوار نے عدالت سے اکائونٹس بحال کرنے کی استدعاکردی، چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو رائوانوارکی کراچی اور اسلام آباد سی سی ٹی وی فوٹیج پر ان کیمرا بریفنگ دینے اورآئندہ سماعت پر ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹس سیکیورٹی کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رائو انوار کا ایک اور خط آیا ہے، معلوم نہیں خط اصلی ہے یانقلی، خط میں رائو انوار نے کہا ہے کہ ان کے بینک اکائونٹ بحال کردیں، پولیس کی رپورٹس تو مل رہی ہیں لیکن کیس میں پیش رفت نہیں ہے،چیف جسٹس کے استفسارپرنے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ایم آئی اورآئی ایس آئی معاونت کررہے ہیں، اب تک 12 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں، باقی ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں،جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ظاہرہے کوئی نہ کوئی ملزمان کو تحفظ فراہم کررہا ہے، چیف جسٹس کے استفسارپرآئی جی سندھ نے کہا کہ رائوانوار سیاسی پناہ میں نہیں ہے، اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہمارے صوبے میں نہیں اور اس کی آخری لوکیشن بھیرہ تھی،گرینڈ جرگہ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ قاتل رائوانوارکی گرفتاری کیلئے تمام اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے،چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو رائوانوارکی کراچی اور اسلام آباد سی سی ٹی وی فوٹیج پر ان کیمرا بریفنگ دینے اورآئندہ سماعت پر ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹس سیکیورٹی کو طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 16مارچ کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
کچھ لوگوں کو سکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے، جس کی زندگی کو خطرہ ہے اس ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جان کے خطرے کا شکار افراد سے سکیورٹی واپس نہ لینے ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
نقیب قتل کیس: راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کا رکن پولیس اہلکار گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی ملیر راؤ ...
نقیب محسود قتل کیس، مفرور اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے 3ٹیمیں تشکیل
کراچی( کرائم رپورٹر)نقیب محسود قتل کیس میں مفرور ملزمان 13 سابق پولیس افسران و ...
نقیب قتل کیس: کانسٹیبل شکیل کی مرکزی ملزم راو انوار کے ساتھ موقع پر ...
کراچی:نقیب محسود قتل کی کارروائی میں شامل اور سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار ...