رانا تنویر حسین کی قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے گزشتہ روز قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کی زیر قیادت وفد میں دفاعی حصول کے پارلیمانی سیکریٹری سردار منصب علی ڈوگر ، وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل طارق غفور اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قطر میں سفیر شہزاد احمد شامل تھے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وفد دوہا میں 12تا 14 مارچ 2018ء کو منعقد ہونے والی دوہا انٹر نیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس میں شرکت کے لیئے دوہا کے دورے پر گئے ۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔دفاعی تعاون کے شعبوں میںباہمی تشویش کے مسائل زیر بحث آئے ۔ شیخ عبداللہ نے دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کاخیر مقدم کیا۔