کراچی‘ فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں نوجوان قتل‘2 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک نوجوان قتل‘ خاتون سمیت2 افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر میں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا جس کے بعد مقتول 20 سالہ اسد ولد زاہد خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان اسد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی ماری۔ کئی اور ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ کریم آباد میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص30 سالہ حمید ولد ظہور کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جبکہ لانڈھی نمبر ایک میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔28 سالہ ثانیہ زوجہ سید عمیر کو گھر میں کام کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی بعدازاں اسے زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔
فائرنگ/ قتل