عدالت کا شاہ رخ جتوئی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو 29 مارچ کو ہونے والی آئندہ سماعت پر ہر صورت میں پرپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی کردار شاہ رخ جتوئی کے خلاف جعل سازی اور دھوکہ دہی کے زریعے ملک سے فرار ہونے سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت میں کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش نہیں کیا گیا۔جیل حکام نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم چونکہ سزا یافتہ ہے اس لئے اسے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے جیل حکام کے جواب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ ملزم کو سیکورٹی فراہم کرنا جیل حکام کی زمہ داری ہے۔عدالت نے اس موقع پر جیل حکام سے استفسار کیا کہ ملزم کو سیکورٹی خدشات کی بناپر پیش نہیں کرنا کیا ناقص سیکورٹی کا اعتراف ہے۔
شاہ رخ جتوئی