بلدیاتی فنڈز خورد برد کئے جارہے ہیں، محمد نعیم تنولی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ خدمت خلق پاکستان کے چیئرمین محمد نعیم تنولی نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ ٹاﺅن کے منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ وہ نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر دانش خان سواتی، امتیاز آصف اعوان ،عمیر اعوان ، اور بلال تنولی بھی موجود تھے۔ اس کراچی میں ہزارے وال آبادیاں ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں کوڑا کرکٹ جمع ہے اور گٹر بہہ رہے ہیں جس کیو جہ سے عوامی نمائندے وعدوں سے منحرف ہوگئے۔ ا نہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے فنڈز کا رونا روتے ہیں ڈی ایم سی ویسٹ میں ترقیاتی فنڈز خورد برد کئے جارہے ہیں محمد نعیم تنولی نے الزام لگایا ہے کہ ہزارہ وال کو شناخت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ہم امیدار کھڑیں کریں گے بلدیہ ٹاﺅن میں 40 کچی آبادیاں ہیں جہاں ہزارے وال مقیم ہیں۔