ڈپٹی کمشنرایسٹ کا لیگی رہنما شیخ فضل الٰہی کو دفتر سے نکل جانے کا حکم

15 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایسٹ آفس میں مسلم لیگی رہنما اور سماجی شخصیت شیخ فضل الٰہی کے ساتھ بدسلوکی ، بدتمیزی کے بعد دفتر سے نکل جانے کا حکم معاملہ پانی کی عدم فراہمی اور ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی سے شرو ع ہوا اور بات ذاتیات پر چلی گئی۔ 3 گھنٹے انتظار کرانے کے بعد ڈپٹی کمشنر سید محمد افضل زیدی نے شیخ فضل الٰہی کوتلخ کلامی کے بعد دفتر سے
نکل جانے کو کہا تو دونوں میں تلخ کلامی بڑھ گئی، ذاتی دفتر نہیں عوامی دفتر ہے عوام کو عزت دیں تذلیل نہ کریں عوام کی خدمت کے لئے بٹھایا گیا ہے۔ دھونس دھمکی کے لئے نہیں آپ کے خلاف کمشنر اور چیف سیکریٹری کو شکایت کریں گے۔ شیخ فضل الٰہی ، ہاں ہاں جس سے چاہو شکایت کرو جاﺅ ،کمشنر او ر چیف سیکریٹری سمیت جس کو چاہو شکایت کرو، ڈپٹی کمشنر کا جواب ، واقعے کے بعد شیخ فضل الٰہی کراچی پریس کلب پہنچ گئے اور صحافیوں کو سارا واقعہ بیان کردیا ۔شیخ فضل الٰہی نے گورنر اور وزیراعلیٰ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔