نواز شریف دشمنی میں زرداری اور عمران نے سینیٹ الیکشن میں جمہوری اقدار پامال کئے ‘ خواجہ غلام شعیب

15 مارچ 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنماءخواجہ غلام شعیب نے کہاکہ محمد نوازشریف کی دشمنی میں زرداری کی پیپلز پارٹی اور عمران خان نے تمام سیاسی ، جمہوری اور اخلاقی قدروں کو پامال کرتے ہوئے سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے نشستیں حاصل کرنے کیلئے سیاہ اور مکروہ منڈی لگائی اور وقتی فائدہ و کامیابی حاصل کی ان کو جلد اس منفی کھیل کی بڑی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف کے ساتھ ہونے والی غیر اخلاقی و غیر سیاسی حرکتیں اور واقعات ان کی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے اور نوا ز شریف کی عزت و محبت میں عوام کے دلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔