عوام سیا سی جما عتوں کے مکر وہ کر دار سے ما یو س ہو گئے ، علا مہ راشد سو مرو
کراچی( خصوصی رپو ر ٹر ) جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ عوام سیکولر سیاسی جماعتوںکے مکروہ کردار سے مایوس ہوچکے ہیں مذہبی جماعتیں ہی ان ناامیدیوں کا ازالہ کرسکتی ہیں،جمعیت علماءاسلام نے ملک سے لوٹ کھسوٹ ،کرپشن ،اقرباپروری،بے روزگاری ،بدامنی ،فحاشی وعریانی اور دیگر معاشرتی برائیوں اور ناہمواریوں کیخلاف قوم کومنظم پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، وہ اسلام زندہ باد کانفرنس22مارچ کراچی کی تیاریوں کے سلسلے میںدورہ ضلع غربی کے دوران عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار میں جے یوآئی سونگل یوسی 38 غربی کے ورکرز کنونشن ، میانوالی ، پٹھان کالونی ،مومن آباد اور پٹھان کالونی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ،اجتماعات سے جے یوآئی کے صوبائی نائب قاری محمد عثمان ، مولانا عبدلکریم عابد ،مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی،مولانا عمرصادق ،سیداکبر شاہ ہاشمی،سمیع سواتی ،محمد شریف گبول ، قاری طلحہ زبیر سواتی،مولانا محمد خان گبول ،مولانا عثمان زور، مولانا حبیب اللہ مری،حافظ اشرف مینگل ،مولانا عبدالعلیم اظہرودیگر نے بھی خطاب کیا ،مولانا راشد محمود سومرو ،قاری عثمان ،ڈاکٹرنصیر سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرقائدمسائل کی آماجگاہ بن چکاہے ،شہر میں پانی کا بدترین بحران ہے کچی آبادیاں پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہیں اور ٹینکرزمافیا حکومتی ایماءپر غریب عوام کا خون چوسے جا رہاہے ،سندھ پربرسوں سے مسلط جماعت آج تک اس صوبے کو پانی کی مسلسل اور منظم فراہمی تک یقینی نہیں بناسکی باقی محکمے بھی نااہلی کی وجہ سے ناکامیوں کی منہ بولتی تصویریں ہیں۔