یو نیو رسٹی تر میمی بل کے خلاف ہا ئی کو رٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

15 مارچ 2018

کر اچی( نیوز رپورٹر )سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز ترمیمی بل 2018کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مسٹر عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کے لئے منظور کرلی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ اوراسپیکر سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سندھ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ کو بھی طلب کرلیاہے ۔ آئندہ سماعت 29مارچ کو ہوگی ۔اس موقع پر کمرہ عدالت میں پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور ،پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد و دیگر بھی موجود تھے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف شکور نے بتایا کہ آئینی درخواست میں پاسبان نے مو¾قف اختیار کیا ہے کہ سندھ میں تعلیم سمیت تمام شعبوں کی حالت زار تباہ ہوچکی ہے ۔ کرپشن کے علاوہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ۔