سیا سی جما عتوں کی جنگ سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ، ڈاکٹر یو سف سلیم
کراچی(اسٹاف رپو رٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ ملکی حالات سیاسی جماعتوں خصوصاً پی پی پی،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کی جنگ کی وجہ سے دن بدن خراب ہو رہے ہیں کیونکہ تمام بڑی جماعتوں کی توانائیاں ایک دوسرے کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہیں سینٹ کے الیکشن نے بڑی جماعتوں کو بتا دیا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کئے بغیر ان کی کامیابیاں مشکل ہونگی چھوٹے صبوں کو بھی اپنے غصب حقوق اور جائز مفادات کے حصول کے لئے ایک صفحہ پر آنا ہوگا اور انہیں غور کرنا ہوگا کہ متحد ہوئے بغیر ان کے مفادات ماضی میں کردہ غلطیوں کی طرح ضائع ہو جائیں گے بڑی جماعتوں نے ذاتی مفادات کی وجہ سے سندھ اور پنجاب میں دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کی ہے کیونکہ وہاں اقتدار کی کنجی ایک ہی پارٹی کے پاس ہے بر سر اقتدار پارٹیاں بلا خوف خطر اپنا کام کر سکتی ہیں ۔