خواتین کی راہ میں روڑے اٹکا ئے جا رہے ہیں ، شہناز وزیر علی

15 مارچ 2018

کراچی ( لیڈی رپورٹر ) معروف سندھی اور ڈارامہ نگار نو ر الہدیٰ شاہ نے کہا ہے کہ ایک عورت کے لئے چاہئے وہ کسی چھو ٹے سے گھر کی ہو یا محل میں رہنے والی ، اسے خود کو محدود جگہ تک بر قرار رکھنا پڑتا ہے جیسا کہ کسی بس میں خواتین کے لئے نشستوں کی تعداد محدود ہوتی ہے ۔ما ہر اقتصادیات محتر مہ عفت آراءکی جا نب سے کراچی پبلک ٹرانسپو رٹ
میں سفر کر نے والی خواتین کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات اور ہراساں کئے جا نے والے واقعات پر پیش کر دہ نکتے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی تھیں ۔ انہو ں نے طا لبات پر زور دیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ا نہیں اپنی بہنوں کو اپنی نشست منتخب کر نے کی اجا زت دینی چاہئے ، چاہئے وہ گھر ہو یا زندگی میں ان کو اپنے ر استے کا انتخاب کر نا ہو ، وہ زیبسٹ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے مو قع پر منعقدہ سیمینار ، روز مرہ کے مسائل خواتین کو کمزور کر رہے ہیں ، سے خطاب کر رہی تھیں ۔زیبسٹ کی صدر محترمہ شہناز وزیر علی نے کہا کہ خواتین کا عدم استحکا م معمول بن چکا ہے اور ر وزمرہ کے مسائل خواتین کی راہ میں ر وڑے اٹکا رہے ہیں ۔ انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کردار رپر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ محترمہ نے کئی چیلنجوں کا بہا دری سے سا منا کیا اور ان کی دور اندیشی ہی تھی جس سے زیبسٹ کا قیام عمل میں آیا ۔فیکلٹی ممبر محترمہ نا در ہ ز یدی نے پبلک ٹرانسپو ر ٹ میں اپنے سفر کے د و ران انہیں ہر اساں کئے جا نے والے واقعات سے آگاہ کیا جب کئی بار وہ صورتحا ل سے مایو س ہوئیں لیکن انہو ںنے تعلیم ادھو ری نہ چھو ڑی ۔ ایک طا لبہ کو مل جو یو نے زندگی میں اپنی والدہ اور ا پنی جد وجہد کے واقعات پر روشنی ڈالی ۔ زیبسٹ کے ڈین مینجمنٹ سائنسر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے شکر یہ کے کلما ت ادا کئے اور طلباسے کہا کہ اگر خواتین اپنے حقوق کو محفو ظ بنا نا چا ہتی ہیں توانہیں اس کے لئے کسی سے پو چھنے کی نہیں بلکہ انہیں حا صل کر نے کے لئے جد و جہد کر نے کی ضرور ت ہے۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...