کروڑوں روپے سے فراہمی آب و نکاسی آب کے مسائل حل کئے ،ریحان ہاشمی

15 مارچ 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر و سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوںکی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ نارتھ کراچی کلیانہ ٹاﺅن سیکٹر 10 یونین کونسل نمبر15میں 800 رننگ فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،وائس چیئرمین یوسی 15 ، یوسی 17 کے وائس چیئرمین و چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور علی ،رکن کونسل بلدیہ وسطی و چیئرپرس اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن محترمہ صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے کہا کہ پچھلے ۸ سالوں سے یوسی نمبر ۱۵ کلیانہ میں سیوریج سسٹم کا برا حال تھا اور کوئی پرسان حال نہیں تھا۔