مسلم حکمراں آداب حکمرانی خلافت راشدہ سے سیکھیں ، صدیق راٹھو ر
کراچی (نیو ز رپو رٹر) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی ر ہنما ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور ایڈوکیٹ نے لیا قت آباد میں یو م حضرت سید نا صدیق اکبر ؓ کے موقع پر جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سید نا صدیق اکبر ؓکا دورہ
خلافت مسلم حکمرانو ں کیلئے مشعل راہ ہے اور اگر انہو ں نے آداب حکمرانی سیکھنی ہے تو صدیق اکبرؓ سے سکیھیں ۔ خلیفہ ءبلا فصل امیر المو منین حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اپنی فہم وفراست سے سلطنت اسلا میہ کو مستحکم کیا اور اسلا م دشمنو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ آج جس طرح بعض لو گ نا جا ئز ذرائع سے کمائی ہو ئی دولت کے بل پر ایوان با لا میں میں براجما ن ہورہے ہیں اگر ملک میں نظام مصطفے ﷺ نا فذ ہو تا تو ایسے کسی شخص کو قوم کے مستقبل سے کھیلنے کا مو قع نہ ملتا ۔محمد صدیق راٹھور ایڈوکیٹ نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ وحدت امت اورامن و یکجہتی کی علامت ہیں ۔ دیہی علا مات حضرت صدیق اکبر سلسلہ نسب قائد علا مہ شاہ احمد نورانی مو جو د تھیں ۔ جنہو ں نے جے یو پی اور متحدہ مجلس عمل کی قیا دت میں ملک میں فرقہ وارانہ انتشار کا قلع قمع کر دیا ، جبکہ پاکستان کی قومی اسمبلی سے منکرین ختم نبوت کوغیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر قا دیا نیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھو نک دی انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نا مو س رسالت ﷺ کے تحفظ کے قانو ن کو کمزور کر نے کیلئے سامراجی قو تیں سا زش کر رہی ہیں ۔