واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے واجبات 58 ارب سے تجاوز کرگئے

15 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے واجبات 58 ارب سے تجاوز کرگئے۔ سب سے زیادہ واجبات وفاق اور صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں پر واجب الادا ہیں کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیل مل اور بلک صارفین بھی ادائیگی میں ناکام ہیں۔ کراچی میںغیرقانونی کنکشنوں کی تعداد 7 لاکھ ہے جن کا کوئی ر یکارڈ نہیں جب کہ تین ہزار کے لگ بھگ کچی آبادیاں ہیں جن کے مکین بھی مفت پانی حاصل کررہے ہیں کئی لاکھ صارفین واٹر بورڈ کے نیٹ ورک میںشامل نہیں ہیں 12 لاکھ میں سے ڈیڑھ لاکھ صارفین بل ادا کرتے ہیں واٹر چارجز سے واٹر بورڈ کو 100 ارب روپے آمدنی ہوسکتی ہے لیکن واٹر بورڈ ریونیو میں اضافے کے لئے کوشاں نہیں ہے۔