سماجی تنظیم کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

15 مارچ 2018

کراچی( لیڈی رپورٹر)صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر سعد نے پورے ملک کے عوام کے لئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسٹار ایوی ایشن کی شراکت سے شروع کیا جارہا ہے جس پر 23 مارچ سے عمل درآمد ہوگا پاکستان میں مریضوں کے لئے یہ سہولت موجود نہیں ہے لیکن اب کوئی انٹرنیٹ پر جا کرایئر ایمبولینس بک کراسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھروں پر ڈاکٹروں کی سہولتیں بھی فراہم کررہے ہیں ۔5 سو روپے فیس میں ڈاکٹر آپ کے گھر آجائے گا ہوم سروس 7 جنوری2016 سے شروع کی گئی جس کے بعد 2017
میں گھر پر لیبارٹری ٹیسٹ کی ہوم سروس شروع کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پینل میں 5 بسیں ہیں ۔