سابق کونسلر نیک محمد سپردخاک

15 مارچ 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سماجی رہنما اور سابق کونسلر بلدیہ ٹاﺅن نیک محمد کی نماز جنازہ نور مسجد میںمفتی تاج الدین نعیمی نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر کے ایس مجایدبلوچ، سابق ایم پی اے نور محمد پیرزادہ ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ محمد مرسلین، عبدالحمید قریشی، صابر علی،رضا محمد فیصل لاکھانی، ارشد محمو د ایڈووکیٹ، محمد شفیق عطاری سمیت بڑی تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم نیک محمد کو بلدیہ ٹاﺅن 7 نمبر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔فاتحہ سوئم آج جمعرات کو بعد نماز فجر نور محمد سی 3 ایریا نزد البیرونی گراﺅنڈسعید آباد بلدیہ ٹاﺅن میں ہوگی۔