سندھ میں کنزیومر کو رٹس قائم کی جائیں ، حمید میکر

15 مارچ 2018

کراچی( وقائع نگار) ہیلپ لائن ٹرسٹ نے چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ مسٹر جسٹس احمد شیخ ، گورنر سند ھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر صوبے کیں کنزیومر کورٹس قائم کی جائےں ۔ ٹرسٹ کے سربراہ حمید میکر نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے 1974 میں سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دی تھی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی 12015 میں جاری ہوا لیکن ہنوز صارفین کی عدالتوں کا قیام عمل میں نہ آسکا جس کی وجہ سے عام صارف کو تحفظ میسر نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ہیلپ لائن ٹرسٹ کے تحت ورلڈ کنزیومر ڈے پر ایک سیمینار جمعرات 15 مارچ کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی مفسر عطا ملک ہوں گے صدارت جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی کریں گی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سربراہ حمید میکر و دیگر خطاب کریں گے یہ بات ٹرسٹ کے عبدالکریم نے صحافیوں کو بتائی۔