پیک نے انٹرمیڈیٹ الیکشن کیلئے غلام عباس بلوچ کو نامزد کردیا
کر اچی( نیوز رپورٹر )پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ نے انٹرمیڈیٹ الیکشن2018ءمیں ممبر بورڈ کیلئے غلام عباس بلوچ کو نامزد کردیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سیدشہزاد اختر کی زیر صدارت ڈی ایچ اے آفس میں ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں ہائر سیکنڈری اور پرائیویٹ کالجز کے سیکڑوں پرنسپلز نے شرکت کی۔