علی جہانگیر کا ایگریما موصول ہونے کے بعد تعیناتی کا باضابطہ اعلان ہو گا

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی طرف سے امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کے ایگریما تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ پی ایم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگریما موصول ہونے کے بعد دفتر خارجہ ان کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہلگتاہے وزیر اعظم نے قریبی رفیق علی صدیقی کی تقرری کا فیصلہ کر لیا پیپلز پارٹی ایک کاروباری شخصیت کی امریکہ میں بطور سفیر تقرری کی مخالفت کرتی ہے۔ بےان مےں انہوں نے کہا کہ تقر ری قومی خارجہ پالیسی کے مفاد میں ہرگز نہیں، علی صدیقی کامیاب کاروباری ہو سکتے ہیں ضروری نہیں کامیاب سفارتکار بھی ہوواشنگٹن میں سفیر ایک پیشہ ور سفارتکار ہونا چاہئے۔ علی صدیقی کی تقرری سے موجودہ پیشہ ور سفارتکاروں کی حوصلہ شکنی ہو گی سفارتی تقرری کا حکومتی طریقہ کار غیر دانشمندانہ اور انتہائی غیر شفاف ہے ن لیگ حکومت کی فیصلہ سازی قرون وسطی کی ملوکیت کی طرز پر ہے ،حکومت مجوزہ تقرری پر عملدرآمد سے قبل دوبارہ غور کرے۔
علی جہانگیر