گوادر میں ٹرمینل کی تعمیر کیلئے چائنا کی کمپنی نے اسٹڈی مکمل کر لی

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے منصوبہ بندی کو بتایا گیا ہے کہ گوادر میں 1000 میٹر طویل ٹرمینل کی 5 برتھوں کے ساتھ تعمیر کرنے کے لئے چائنا اوورسیز ہولڈنگ کمپنی نے فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے۔ چینی کمپنی نے دو لاکھ گیلن پانی کی گنجائش کا حامل سینی ٹیشن پلانٹ بھی لگا لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کے ایم ایل ون منصوبے پر 3 ماہ کے اندر کام شروع ہو جائے گا۔
گوادر ٹرمینل