کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے خلاف لاہور قلندرز 17رنز سے فاتح

15 مارچ 2018

کراچی (مانیٹرنگ نیوز)لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو 17رنز سے شکست دے دی۔ 187رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈئٹرز کی جانب سے رائے اور شین واٹسن میدان میں آئے اور دونوں نے زبردست بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کے با?لرز کی ایک نہ چلنے دی پانچویں ہی اوور میں دس رنز کی اوسط سے ٹیم کا مجموعہ پچاس تک پہنچا دیا۔پاور پلے کے آخری اوور کی دوسری ہی گیندپر شین واٹسن کو شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلا بریک تھرو دلوایا۔ساتویں اوور میں سنیل نرائن نے جیسن راے کو بھی دبوچ لیا تاہم وہ 26گیندوں پر36رنز بنانے میں کامیاب رہے ،سنیل نرائن نے اگلا شکار کیون پیٹرسن کا کیا انہوںنے محض 11رنز بنائے۔75کے مجموعے پر رمیز راجہ بھی ہمت ہار گئے ،120کے مجموعے پر کوئٹہ کے راسو کی وکٹ گرنے کے بعد ان کی جیت کی آخری امید بھی ختم ہوگئی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں169رنز ہی تک محدود رہی۔ لاہور قلندرزکی جانب سے سنیل نرائن اور یاسر شاہ نے 2,2جبکہ میکگلنراتھ اور شاہین شاہ کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور کی جانب سے فخرزمان اور ڈوینچ میدان میں آئے ،پانچویں اوور تک دونوں بلے بازوں نے محتاط بلے بازی کے ذریعے مخالفین کی ایک نہ چلنے دی تاہم چھٹے اوور کی دوسری گیند پر ڈوینچ17گیندوں پر18رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے اگلے ہی اوور میںآغا سلمان ایک رنز بنانے کے بعدمیر حمزہ بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد گلریزصدف نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعے میں 68رنز کا اضافہ کیا۔فخر زمان نے پی ایس ایل کی بہترین اننگ کھیلی اور محض 6رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور انور علی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔اس کے بعد گلریز صدف سنیل نرائن کے ساتھ مل کر 45رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو 186رنز تک پہنچایا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی جانب سے انور علی ،راحت علی ،میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈئٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے۔

فاتح شام و قبرص

تحریر: مولانا مجیب الرحمن انقلابیhmujeeb786@hotmail.comسیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش ...