میڈیکل سٹوروں والے مریضوں کی سہولت کا بھی خیال رکھیں

15 مارچ 2018

مکرمی! گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے چوک گنگا رام میں میڈیکل سٹور کی دکانیں 10-9 بجے صبح کھلتی ہیں جن مریضوں کا اپریشن ہونا ہوتا ہے۔ وہ بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ آپریشن زیاد تر صبح کے اوقات میں کئے جاتے ہیں۔ دکان داروں کو انسانی دوستی کے ناطے اخلاقی طور پر صبح سویرے دوکانیں کھولنی چاہئے تاکہ مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ اور وہ مفت میں اللہ سے اس کا اجر بھی پائیں۔ ایسا صرف گنگارام ہسپتال کے اِرد گرد واقع میڈیکل سٹورز میں نہیں بلکہ ملک کے تمام ہسپتالوں کے پاس موجود میڈیکل سٹور مالکان کو اس بارے ہمدردانہ غور ضرور کرنا چاہئے۔(ناظم شوکت … ضلع چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور)