ہوشربا مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا

15 مارچ 2018

مکرمی! آپ کے کثیر الاشاعت روزنامہ کی وساطت سے حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت ہی اور اہم سنگین مسئلہ کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ ہوش ربا مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دشوار کر رکھا ہے۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں غریب عوام اس وقت دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں وہ مہنگائی کی چکی کے دو پاٹوں میں بری طرح پس رہے ہیں۔ ضروریات زندگی پور نہ ہونے کی وجہ سے خود کشیوں پر اتر چکے ہیں۔ دوسری جانب بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ ہر پڑھا لکھا نوجوان اپنی تعلیمی ڈگریاں تھامے روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرے تاکہ وہ اچھی طرح گزر بسر کر سکیں اور اپنے بہن بھائیوں، والدین کی روٹی چلا سکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون… حافظ آباد)