تفسیرفتح القدیر‘ 30ویں پارہ کا اردو ترجمہ

15 مارچ 2018

مذہبی‘ علمی‘ ادبی حلقوں میں علامہ عابد قریشی کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ بحیثیت محقق اور مترجم ایک منفرد اسلوب رکھتے ہیں جو ان کی تحریر اور تحقیق سے جھلکتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ان کی ایسی ہی ایک علمی، تحقیقی کاوش ہے جس میں انہوں نے امام محمدبن علی الشوکانی کی شہرہ آفاق تصنیف ’’کشف الجدیر فی تفسیر فتح القدیر‘‘ کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ تفسیر کے شروع میں امام شوکانی کے مختصر حالات زندگی بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔ مصنف کی طرح مترجم نے بھی اشعار‘ ضرب الامثال اور محاورات کو عربی زبان کی سند کیلئے حوالے کے طور پر لکھا ہے۔ کتاب وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں شامل ہے۔ کتاب میں قرآنی سورتوں کے شان نزول‘ مقام نزول اور فضائل پر مکمل بحث کی گئی ہے۔ 399 صفحات پر مشتمل کتاب دیدہ زیب سرورق کے ساتھ آزاد بک ڈپو اردو بازار لاہور نے شائع کی‘ قیمت 400روپے درج ہے۔
(شاہ نواز تارڑ)

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...