اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس‘ ملزمان پر فرد جرم 20 مارچ کو عائد ہو گی
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت میںسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کیس میں صدر نیشنل بنک سمیت نامزد تین ملزمان پر فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی 20مارچ تک ملتوی کردی گئی۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی نیب ریفرنس کیس میں صدر نیشنل بنک سمیت نامزد تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے کہاکہ 16تاریخ کو پیش نہیں ہو سکتا۔ جج محمد بشیر نے کہا 20مارچ کو پیش ہو جائیں اسی دن فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ وکیل سعید احمد نے کہا امید ہے ہماری ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست منظور ہو جائے گی،انہوںنے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے تک بات نہیں جائے گی ۔ عدالت نے سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی۔
اسحاق ڈار/ فرد جرم