زیادہ دن نہیں گزرے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت ہورہی تھی۔ چیف جسٹس عزت مآب ثاقب نثار نہایت خوشگوار موڈ میں تھے اور بعض بہت ہی دلچسپ ریمارکس دیئے۔کراچی میں پانی کی چوری اور سپلائی کے حوالے سے بدعنوانیوں کے قلع قمع کے لئے واٹر سپلائی کمیشن کے قیام اور سپریم کورٹ کے ایک نیک نام سابق جج جسٹس امیر ہانی مسلم کو اس کا سربراہ بنانے کا اعلان ہوا، تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا چہرہ اُترسا گیا۔ جس پر چیف جسٹس صاحب نے ریمارکس دیئے۔ ’’جناب‘آپ کے چہرے پر اُداسی کیوں چھا گئی؟ بچپن میں مائیں بچوں کو کہتی تھیں، سو جا ورنہ بھؤ آجائے گا۔ جس پر کمرہ عدالت زعفران زار بن گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38