کراچی کے تمام نادرا سینٹرز12 گھنٹے کھلے رکھنے کا حکم
کراچی (کامرس رپورٹر) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی میں عوامی مسائل کے پیش نظر اور ان کے حل کے لئے کراچی کے تمام سینٹرز کو 8گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کھولے رکھنے کے احکامات جاری کردیئے، جس کے بعد کراچی کے تمام نادرا سینٹرز صبح 9بجے سے رات 9بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ عثمان مبین نے شہر کے تین میگا سینٹرز تمام کاﺅنٹرز کے ساتھ ہفتے کے سات دن 24گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ عوامی خدمت میں جو بھی رکاوٹیں حائل ہوں گی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔نیز چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے عوامی مسائل میں افسران سے سختی سے نمٹنے پر عوامی حلقوں میں پزیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے مسائل یقینی طور پر حل ہوں گے۔
نادرا سینٹرز/ حکم