انجیلا مرکل چوتھی مدت کیلئے بھی جرمنی کی چانسلر منتخب، حلف اٹھا لیا

15 مارچ 2018

برلن (اے ایف پی) انجیلا مرکل چوتھی مدت کے لئے بھی جرمنی کی چانسلر منتخب ہو گئیں۔ انہوں نے صدر وولف گہنگ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ لینڈ سٹینگ (ایوان زیریں) میں ووٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کی۔ یاد رہے وہ طویل عرصے سے جرمنی کی طاقتور ترین چانسلر ثابت ہوئی ہیں۔ مرکل نے اپنی کامیاب پالیسیوں سے جرمنی کو یورپ کی بڑی معیشت بنایا۔ ایوان زیریں کے 364 ارکان نے انکی حمایت، 315 نے مخالفت میں ووٹ دیا، 19 ارکان غیر حاضر تھے۔
مرکل

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...