پیپلزپارٹی نے شیری رحمن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب بڑی جماعتوں نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے مزید مشاورت کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاوس بھی طلب کرلیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
شیری رحمن