دی نیشن کراچی کے بیورو چیف ضمیر شیخ انتقال کر گئے

15 مارچ 2018

کراچی( نیوز رپورٹر) روزنامہ دی نیشن کے بیورو چیف ضمیر شیخ54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات کو بعد نماز ظہر غنی مسجد فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 نزد لکی ون مارٹ ادا کی جائے گی۔ ضمیر شیخ جگر کے امراض میں مبتلا تھے اور دو ہفتے قبل ہی رو بہ صحت ہوئے تھے جب کہ گزشتہ ہفتے ہی کراچی میں ان کی تصنیف ”روشن خیالی“ سے ملائیت“ تک کی تقریب رونمائی ہوئی تھی وہ گزشتہ16برس سے روزنامہ دی نیشن سے وابستہ تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں 3 بیٹیاں،2بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کا شمار سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے انہوں نے حیدرآباد سے کیرئیر سے آغاز کیا وہ سندھ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے۔ ان کا کیرئیر ڈھائی عشرے پر مشتمل تھا۔انہوں نے روزنامہ مسلم اسلام آباد، مختلف نیوز ایجنسیوں ا ور شام کے اخبار اسٹار میں کام کیا۔ ان کی تصنیف کردہ کتابوں کی تعداد2 تھی۔
ضمیر شیخ انتقال