برطانیہ: انٹرنیٹ پر ’’جنک فوڈ‘‘ کے اشتہارات پر پابندی کا امکان
لندن (بی بی سی) برطانیہ میں اشتہارات کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر نشر ہونے والے ’جنک فوڈ‘ کے اشتہارات پر جلد پابندی عائد کر دی جائے گی۔ بچوں کے ٹی وی چینلز پر غیر صحت مند کھانوں کے اشتہارات چلانے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔