کرزئی کی تقریر، طالبان کے حملوں کا خدشہ : افغانستان میں نیٹو فورسز ہائی الرٹ
کابل (بی بی سی) افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں تعینات نیٹو فورسرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایساف فوجیوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں ایساف کے جنرل جوزف ڈن فورڈ نے صدر حامد کرزئی کی حالیہ تقریر کو اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے افغان فوجی بھڑک سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات میں اضافے کا ایک سبب شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ بھی ہے۔