جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر کیساتھ ناانصافی ناقابل برداشت ہے: امام کعبہ
مکة المکرمہ ( آئی این پی) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سعیدی صرف بنگلہ دیش ہی کے نہیں بلکہ پوری امت کے عالم دین اور مفسر قرآن ہیں، وہ مسلمانوں کے محبوب اور مقبول رہنما ہیں، میں انکو ذاتی طور پر جانتا ہوں ۔ مکہ مکرمہ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ دلاور سعیدی کے خلاف جو ظلم جبر اور نا انصافی ہو رہی ہے جو نا قابل برداشت ہے ۔امام کعبہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علامہ سعید دلاور کے حق میں آواز بلند کریں بنگلہ دیش کے ٹریبونل کو بھی ان فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔
امام کعبہ