ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دئیے جانے والے 159 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان خان شنواری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ٹیم ڈیوڈ کے 46 رنز بھی قلندرز کو کامیابی نہ دلاسکے۔ کپتان سہیل اختر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 12 رنز بناسکے۔ذٰیشان اشرف 16 رنز پر خرم شہزاد کو وکٹ دے بیٹھے، محمد حفیظ 1 رن پر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، بین ڈنک 6، راشد خان 8 اور احمد دانیال 3 رنز بناسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے 12 اور حارث رؤف نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز فالکنر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا ۔ابوظبی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور میچ کے دوسرے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے عثمان خان کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ تاہم بہترین آغاز کے باوجود اعظم اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 33 رنز بنانے کے بعد جیمز فالکنر کی وکٹ بن گئے جبکہ اسی اوور میں آسٹریلین باؤلر نے نواز کو بھی چلتا کردیا۔اختتامی اوورز میں سرفراز احمد نے چند بڑے شاٹس لگائے جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔