برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کے افغانستان میں فرائض جاری رکھنے کے حق میں ہے،ہم پاکستان کو بھی افغانستان میں اپنے ہمراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ افغانستان میں ترکی کی موجودگی کے لیے طالبان کے مختلف گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے تحفظ کے لیے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024