پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 06 بجے پہلا میچ جبکہ رات 11 جبے دورا میچ کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی میں آج کھیلے جانے والے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز آمنے سامنے ہونگے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز میدان میں اتریں گے جبکہ دن کے دوسرے ٹاکرے میں رات گیارہ بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔
ایو نٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ میچز سے بارہ پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کا راج ہے، سات میں سے پانچ میچز جیتنے والی لاہور قلندرز کا دوسرا نمبر ہے۔
آٹھ معرکوں سے آٹھ پوائنٹس حاصل کرنے والی پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ سات میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز کی چوتھی پوزیشن ہے۔
سات میچز سے تین فتوحات کے ساتھ ملتان سلطانز کا پانچواں نمبر ہے جبکہ سات میں سے چھ میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا اور آخری نمبر ہے۔