پولیس یونیفارم پہن کرڈاکے مارنے والی خاتون کا 22 وارداتوں کا اعتراف
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں پولیس یونیفارم پہن کرڈاکے مارنے والی خاتون ماریہ اور اس کے2 ساتھیوں فرحان اور سعید نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ذکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ماریہ اور اس کے دو ساتھیوں فرحان اور سعید کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 22 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان آئس کا نشہ بھی کرتے ہیں۔