سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اب خواتین کسی مرد سرپرست (محرم) کے بغیر سالانہ حج درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔خبر رساں ادارے العریبیہ کے مطابق اس سال حج کے لیے مقامی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ خواتین کو حج درخواستوں کے اندراج کے لیے مرد سرپرست رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور دیگر خواتین کے ساتھ مل کر بھی ایسا کر سکتی ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو انفرادی طور پر اندراج کرانا پڑے گا، خواتین محرم(مرد سرپرست) کے بغیر بھی دیگر خواتین کے ہمراہ رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024