سعودی وزارت صحت اور سلطان بن عبدالعزیز انسانی خدمات مرکز مشترکہ پروگرام کے تحت بچوں کو ان کے گھروں پر ویکسین کی سہولت فراہم کریں گے۔ فریقین نے اتوار کو معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے کے تحت وزارت صحت ویکسین مہیا کرے گی جبکہ سلطان بن عبدالعزیز انسانی خدمات سینٹر کا طبی عملہ بچوں کو ان کے گھروں پر جا کر ویکسین دے گا۔شہزادہ فیصل بن سلطان نے بتایا کہ سینٹر میں انتہائی نگہداشت کے 18 اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 10 کمرے الگ کردیے گئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024