فغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف
افغانستان کی ٹیم نے ورلڈکپ 2019 کے اکیسویں میچ میں پہلے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا اکیسواں اور آج کا دوسرا میچ کارڈف میں جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے جس میں (افریقی کپتان) نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زئی زئی اور نور اللہ زردان نے کیا، افغان ٹیم کا پہلا کھلاڑی چالیس کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا۔
افغان ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے جبکہ تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی ٹیم 34.1 اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، راشد خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمران طاہر چار اور مورس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اب تک کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 4 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا نے 4 میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست اور 2 میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔
آج کا دوسرا میچ اور ایونٹ کا 21 واں میچ کارڈف میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں کسی بڑے ایونٹ میں نہیں ٹکرائیں۔
ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان آخری نمبر پر ہے کیونکہ اس نے 3 میچ کھیلے ہیں اور کسی میں بھی اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ جنوبی افریقہ نے 4 میں سے 3 میچز میں شکست کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، ٹیم کے پاس اس وقت صرف ایک پوائنٹ ہے۔