جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار فریال تالپور نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں،اللہ خیر کرے گا خود کو اللہ کے حوالے کردیا۔ قومی احتساب بیورونے جعلی اکانٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیااس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اس موقع پر اپنی گرفتاری سے متعلق میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ آپ دیکھ نہیں رہے کہ یہ سیاسی گرفتاری ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا رب کی رضا بڑی ہے ،میں نے خود کو اللہ کے حوالے کیا ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024